وطن نیوز انٹر نیشنل

پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل کا کامیاب پروگرام

پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل کمیونٹی کی کامیابی کا سفر تسلسل سے جاری ہے۔ ساؤتھ افریقہ میں پی او سی گلوبل کی جانب سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ چیئرمین پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل میاں طارق جاوید بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ پی او سی گلوبل ساؤتھ افریقہ، زمبابوے اورملاوی کی ٹیم سمیت افریقہ میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھی، تقریب میں شریک شرکاء نے اپنے اپنے خطاب میں اوورسیز پاکستانیوں کی مشکلات کے علاوہ ملک کی موجودہ سیاسی و کاروباری حالات ،ملک کی خارجہ پالیسی پر اظہار خیال بھی کیا۔ چیئرمین میاں طارق جاوید کو بھرپور انداز میں ساؤتھ افریقہ آمد پر خوش آمدید کہا۔اس موقع پر میاں طارق جاوید کا کہنا تھا کہ مجھے یہاں آکر بے حد خوشی محسوس ہوئی ہے اور آپ کی مہمان نوازی اور آج کا پروگرام منعقد کرنے پر آپ کا شکریہ اداء کرتا ہوں ہم سب نے مل کر اپنے پیارے وطن کی خدمت کرنی اور اس کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ
ہم صرف پاکستانی ہیں۔ اور ہم دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں کی آواز ہیں۔ ووٹ کا حق ہم لے کر ہی رہیں گے۔ اگر حکومت نے اس پر نظر ثانی نہ کی تو ہم نوے لاکھ سے زائد پاکستانی دنیا بھر میں احتجاج کا حق رکھتے ہیں۔ اگر ملکی معیشت قائم و دائم ہے تو ہماری وجہ سے ہے۔میاں سہیل کی بطور سینئر نائب صدر پی او سی گلوبل، چوہدری کرامت اللہ صدر ملاوی، نور حسین صدر ساؤتھ افریقہ،رائے انتخاب علی خان کوآرڈینیٹر ساؤتھ افریقہ جبکہ چوہدری رؤف کی بطور چیئرمین ملاوی تقرری بھی کی۔
تقریب کے اختتام پر اوورسیز پاکستانیوں میں شیلڈز اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں