وطن نیوز انٹر نیشنل

چیئرمین پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل میاں طارق جاوید نے وفد کے ہمراہ ساؤتھ افریقہ میں پاکستانی ہائی کمشنر مظہر جاوید سے تفصیلی ملاقات کی۔

پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل کی جانب سے ساؤتھ افریقہ میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کی مشکلات کے حل، تحفظ سمیت پاکستانیوں کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک، اغواء،تشدد جیسے واقعات کو روکنے کے حوالے سے اہم پیش رفت کا آغاز کر دیا گیا۔
چیئرمین پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل میاں طارق جاوید نے وفد کے ہمراہ ساؤتھ افریقہ میں پاکستانی ہائی کمشنر مظہر جاوید سے تفصیلی ملاقات کی۔
ملاقات میں اہم امور زیر بحث لائے گئے۔ ملاقات کا مقصد ساؤتھ افریقہ میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مشکلات کا فوری ازالہ کیسے ممکن ہے۔ میاں طارق جاوید اور وفد نے پاکستانی ہائی کمشنر مظہر جاویدکو پاکستانیوں کی مشکلات سے آگاہ کیا۔ جن میں آئے روز پاکستانیوں کے قتل، اغواء،تشدد جیسے اہم ایشوز شامل تھے۔ اس موقع پر پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سفارتی سطح پر ساؤتھ افریقن حکومت سے مسلسل رابطے روا رکھے جائیں۔ اور اس میں ملوث شر پسند عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ پاکستانی ہائی کمشنر مظہر جاوید کا کہنا تھا کہ پی او سی گلوبل کی ٹیم کو میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ اور جن مسائل کا آپ نے ذکر کیا ہے اس پر عمل درآمد کروانے کے لیے ہم ساؤتھ افریقہ کی حکومت سے رابطے میں ہیں۔ اور بہت جلد ان مشکلات کو حل کیا جائے گا۔ اور دوہری شہریت والے اوورسیز پاکستانیوں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔ میاں طارق جاوید نے پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان پی آئی اے کی فلائٹس کو آپریشنل کرنے کا مطالبہ کیا گیا تاکہ پاکستانی باآسانی اپنے پیارے وطن سفر کرسکیں گے مزید دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے۔ پاکستانی مصنوعات کو یہاں متعارف کروایا جائے تاکہ پاکستان کی برآمدات میں اضافہ
ہوسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں