وطن نیوز انٹر نیشنل

انصاری برادران کی رہائش پرپی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس،حب وطن ریلی میں بھرپور شرکت کا فیصلہ

گوجرانوالہ۔ 8اکتوبر 20 انصاری برادران کی رہائش پرپی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس،حب وطن ریلی میں بھرپور شرکت کا فیصلہ، ریلی کی حمایت کا اعلان کرنے والوں میں احمدچوہدری احمدچٹھہ،میاں طارق محمود، چوہدری صدیق مہر،رانا نذیر احمد خاں،رانا بلال اعجاز، چو ہد ری طا رق گجر،ایس اے حمید، ارضوان اسلم بٹ، احسان اللہ ورک کے علاوہ چیئرمین ضلعی بیت المال قمر سہیل انصاری، وائس چیئرمین وقار بھنڈر، حاجی مبشر افضل چیمہ،صدرمغل برادری پاکستان طارق محمود مغل،سیکرٹری اطلاعات انصاری سپریم کونسل آف پاکستان ڈاکٹر طاہر علی شہزاد اور دیگر بھی شامل تھے، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مرکزی راہنما حاجی یونس انصاری نے کہا کہ حب پاکستان ریلی ملکی سیاست کا رخ متعین کرے گی،16اکتوبر کوانسانوں کا سمندر ملک کے خلاف سازشیں کرنے والوں کا راستہ روکنے اور اداروں کے استحکام کے لئے باہر نکلے گا، ریلی میں تمام کاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افرساد لاکھوں کی تعداد میں شریک ہوں گے، انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ کسی نام نہاد لیڈر کا قلعہ نہیں بلکہ عمران خان اور محب وطن لوگوں کا قلعہ ہے، ملک دشمنوں کے بیانیہ پر چلنے والے عوام کو تقسیم کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے، انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ شہر کی خوش قسمتی ہے کہ ملکی بقاء اور اداروں کے استحکام کی جنگ گوجرانوالہ کی دھرتی پر لڑی جارہی ہے، ان کاکہنا تھا کہ شاہین صہبائی نے میاں نواز شریف کے بارے میں جو آرٹیکل لکھا ہے اس سے سب کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں،میاں نواز شریف امریکہ کی آشیر باد سے جو کھیل کھیلنا چاہتے ہیں اس میں انہیں ناکامی ہو گی، ملک سے باہر بیٹھ کر سازشیں کرنے والوں کو اب ملک کی ایک انچ بھی قبول نہیں کرے گی،


کیپشن
گوجرانوالہ۔انصاری برادران کی رہائش پرپی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈرز کے اجلاس میں احمدچوہدری احمدچٹھہ،میاں طارق محمود، چوہدری صدیق مہر، چو ہدری طا رق گجر،ایس اے حمید، ارضوان اسلم بٹ احسان اللہ ورک اور دیگرکا گر و پ فو ٹو

2 Attachments

اپنا تبصرہ بھیجیں