وطن نیوز انٹر نیشنل

اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی جاری کردی، شرح سود میں 1.5 فیصد اضافہ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ دو ماہ کے لئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا ہے جس میں شرح سود میں 1 اعشاریہ 5 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد بنیادی شرح سود 13 اعشاریہ 75 فیصد ہوگئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ عمومی مہنگائی غیر متوقع طور پر اپریل میں دو سال کی بلند ترین سطح 13.4 فیصد تک پہنچ گئی ہے، قوزی مہنگائی دیہی اور شہری علاقوں میں مزید بڑھ کر بالترتیب 10.9 فیصد اور 9.1 فیصد ہوگئی، کراچی :زری پالیسی کمیٹی مہنگائی، مالی استحکام، اور نمو کے وسط مدتی امکانات پر اثر انداز ہونے والی تبدیلیوں کی محتاط نگرانی برقرار رکھے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں