وطن نیوز انٹر نیشنل

پارٹی قیادت شہید سید احمد کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی، محمود خان

محمود خان نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت شہید سید احمد کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے آزادی مارچ کے دوران کارکن کی شہادت پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی مارچ کے دوران شہید ہونے والے دیرینہ کارکن سید احمد پارٹی کا اثاثہ تھے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کے لئے شہید سید احمد کی بے لوث خدمات اور قربانی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پارٹی قیادت شہید سید احمد کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی، شہید کارکن کے گھر جلد تعزیت کیلئے حاضری دونگا۔

محمود خان نے کہا ہے کہ شہید کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، شہید کے اہل خانہ کی ہر ممکن مدد کی مدد کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں