وطن نیوز انٹر نیشنل

40سال اقتدار میں رہنے والوں نے عوام کا حق ہڑپ کر لیا،اداروں کے خلاف سازش کرنے والے کرایے کے غنڈوں کا راستہ ہر قیمت پر روکیں گے، .حاجی یونس انصاری.

گوجرانوالہ۔ (10اکتوبر)انصاری ہائوس میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی راہنماتحریک انصاف حاجی یونس انصاری نے کہا ہے کہ 40سال اقتدار میں رہنے والوں نے عوام کا حق ہڑپ کر لیا،شریف برادران کوختم نبوت کے حلف نامے میں چوری چھپے تبدیلی کی سزا مل رہی ہے ،اداروں کے خلاف سازش کرنے والے کرایے کے غنڈوں کا راستہ ہر قیمت پر روکیں گے، انہوںنے مزید کہا کہ گوجرانوالہ اب عمران خان اور انصار ی برادران کا قلعہ ہین لیگ کی مرکزی و مقامی قیادت اپنے کارکنوں اور پارٹی کے ارکان کو نہ صرف پارٹی فنڈ ز کے نام پرلوٹتی رہی بلکہ ٹکٹیں بھی فروخت کرتی رہی ،ن لیگی قیادت کا الٹرا سائونڈ کرائیں تو انکے پیٹ سے انصاریوں کا ہی مال نکلے گا، انہوں نے کہا کہ اشرف انصاری اور دیگر سے استعفے مانگنے والے پہلے ٹکٹوں کے نام پر لئے گئے مال کاحساب دیں ،ہم انکے ساتھ کسی بھی جگہ مناظرہ کرنے کو تیار ہیں اور ان سے ایک ایک پائی کا حساب لیں گے ، میاں جلیل احمد شرقپوری اور دیگر کے ساتھ پنجاب اسمبلی میں ہونے والی بد سلوکی شرمناک اور انتہائی قابل مذمت ہے مولانا غیاث الدین ایم پی اے نے کہا کہ ہم نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی نہیں کی اس لئے مستعفی نہیں ہوں گے میں میاں برادران سے بڑا اور پرانا مسلم لیگی ہوں ، اگر وہ سمجھتے ہیں کہ ہم خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں تو وہ الیکشن کمیشن سے رجوع کریں نہ کہ ہم سے استعفے مانگیں، ایم پی اے چوہدری اشرف علی انصاری نے کہا کہ ارکان اسمبلی پر حملے اوربدسلوکی کی شدید مذمت کرتے ہیں استعفے سمیت میر ی سیاست کا ہر فیصلہ عوام نے کرنا ہے حلقے کے عوام کی بھرپور تائید وحمایت میرے ساتھ ہے ، انہوں نے کہا کہ اداروں کے خلاف کی جانے والی سازش پر خاموش نہیں رہیں گے اور حب پاکستان ریلی میں اداروں کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کیا جائے گا ۔ اس موقع پر انصاری سپریم کونسل آف پاکستان کے چیئرمین حاجی محمد اکرم ، جنرل سیکرٹری منظور احمد انصاری ، سیکرٹری فنانس نوید یونس انصاری اور دیگر بھی موجود تھے ۔


گوجرانوالہ ۔انصاری ہائوس میں منعقدہ پریس کانفرنس سے مرکزی راہنماتحریک انصاف حاجی یونس انصاری خطاب کرتے ہوئے جبکہ مولانا غیاث الدین ایم پی اے ، ایم پی اے چوہدری اشرف علی انصاری ، انصاری سپریم کونسل آف پاکستان کے چیئرمین حاجی محمد اکرم ، جنرل سیکرٹری منظور احمد انصاری ، سیکرٹری فنانس نوید یونس انصاری اور دیگر بھی موجود ہیں۔

2 ts

اپنا تبصرہ بھیجیں