وطن نیوز انٹر نیشنل

تجارتی خبریں فرانس میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں 19 فیصدکی نموریکارڈ

فرانس میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 19 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراپریل 2022 تک کی مدت میں فرانس میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 409.4 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 19 فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں فرانس میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 344 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔اپریل میں فرانس سے ترسیلات زرکاحجم 41.5 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو مارچ میں 40.5 ملین ڈالر اورگزشتہ سال اپریل میں 38.7 ملین ڈالرتھا۔

واضح رہے کہ سٹیٹ بینک کی جانب سے ترسیلات زرکی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات کے نتیجہ میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں 7.6 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں