وطن نیوز انٹر نیشنل

برطانوی ملکہ کی پلیٹینم جوبلی پر بالی وڈ کا خراج عقیدت

برطانوی ملکہ کی پلیٹینم جوبلی پر بالی وڈ کا خراج عقیدت


ملکہ الزبتھ دوم کی تاجپوشی کی پلاٹینم جوبلی کے لیے فیجین پس منظر رکھنے والے ایک معروف برٹش انڈین فنکار اجے چھابڑا ایک متاثر کن پرفارمنس کی تیاری کر رہے ہیں۔
اس پرفارمنس کو چھابڑا اتنا ہی انوکھا بنانا چاہتے ہیں جتنا کہ ملکہ ال‍زبتھ دوم اور پرنس فلپ کی شادی کا کیک تھا۔ اجے چھابڑا سے جب کہا گیا کہ برطانوی ملکہ الزبتھ دوم کی پلاٹینم جوبلی کی تقریبات میں انہیں کچھ انوکھا کرنا ہو گا تو ان کے ذہن میں 1947ء میں ملکہ الزبتھ دوم اور پرنس فلپ کی شادی کی تقریب کا وہ کیک آیا جو اپنی نوعیت کا بالکل منفرد کیک تھا۔ اجے چھابڑا نے فیصلہ کیا کہ ملکہ کی پلیٹینم جوبلی کے موقع پر ان کی طرف سے اتنا ہی انوکھا اور پُرشکوہ پروگرام پیش کیا جانا چاہیے جتنا کہ ان کی شادی کا کیک تھا۔ انہوں نے اپنے اس خیال کی وضاحت کرتے ہوئے کہا،”ہم ملکہ الزبتھ دوم کی 1947 ء میں ہونے والی شادی کو دوبارہ سے منانے نہیں جا رہے ہیں بلکہ اس کی جو چیدہ چیدہ فیچرز تھے ان ہی کی طرز پر کوئی ایسی نئی تخلیق کریں جو بہت انوکھی اور منفرد ہو۔ ویسے ہی جیسے کہ ان کی شادی کا کیک تھا۔ ہم اپنی پرفارمنس میں اُن تمام انسانوں کے تنوع کے ساتھ دکھائیں گے جسے برطانیہ نے جنم دیا۔‘‘
ملکہ الزبتھ دوم کی شادی کے کیک کی خصوصیات
1947ء میں ملکہ الزبتھ اور پرنس فلپ رشتہ ازدواج میں بندھے تھے۔ اُس وقت ان کی شادی کی شاہانہ رسومات اور رنگا رنگ پُر تکلف اور پُر تعیش پروگراموں کا انعقاد جس شان و شوکت سے ہوا تھا اُس کی یادیں اب تک موجود ہیں۔ رائل فیملی کی شادی کی تقریبات کی ایک مرکزی چیز ‘ویڈنگ کیک‘ تھا۔ یہ کوئی عام کیک نہیں تھا بلکہ دو اعشاریہ سات میٹر اونچا، چار منزلہ کیک تھا جسے ”ٹن تھاؤزنڈ مائل کیک‘‘ یا ”دس ہزار میل کیک‘‘ کا نام دیا گیا تھا۔ اس کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں کامن ویلتھ یا ‘دولت مشترکہ‘ میں شامل تمام ممالک یعنی جنوبی افریقہ سے لے کیریبین تک اور آسٹریلیا سے لے کر جنوبی بحرالکاہل تک پائے جانے والے اُس تنوع کی تمام تر جھلکیاں دکھانے کی کوشش کی گئی تھی۔ اُس وقت برطانوی نوآبادیت کا دائرہ جنوبی افریقہ سے لے کر کیریبین اور آسٹریلیا سے لے کر بحرالکاہل پر آباد معاشروں تک پھیلا ہوا تھا۔ اتنے وسیع برطانوی نو آبادیاتی نظام کو خراج تحسین پیش کرنا اب اجے چھابڑا کا مقصد ہے، جس کے لیے وہ ایک ثقافتی رنگا رنگ پروگرام کی منصوبہ بندی کر چُکے ہیں اور اسے آئندہ اتوار کو ملکہ الزبتھ دوم کی پلیٹینم جوبلی کے موقع پر پیش کیا جائے گا۔
برطانوی ملکہ کی پلیٹینم جوبلی کی تیاریاں
اجے چھابڑا کی پرفارمنس
آئندہ اتوار کو 200 سے زائد خواتین رنگ برنگی ساڑھیوں میں ملبوس بالی وڈ کی دھنوں پر رقص کرتی چھ میٹر یا بیس فُٹ اونچے اُس کیک کے ساتھ جلوس کی صورت میں پریڈ کرتے ہوئے بکنگھم پیلس پہنچیں گی جو ملکہ الزبتھ کی شادی کے کیک کی شکل میں تیار کیا جائے گا۔ اس کیک کوایک پوشیدہ الیکٹرک گاڑی پر رکھا جائے گا جو رقص کرتے پرفارمرز کے ساتھ ساتھ پریڈ میں چلتی رہے گی۔ اس پرفارمنس میں شامل ڈانسرز کی عمریں 9 تا 79 سال ہوں گی اور ان سب کا تعلق ‘کومن ویلتھ ہیریٹیج‘ سے ہو گا۔ چھابڑا کے بقول، ‘ بالی وڈ تھیم پر مبنی ویڈنگ پارٹی‘‘ ان متعدد رنگا رنگ پریڈ میں سے ایک ہے جو آئندہ اتوار کو ملکہ کی پلیٹینم جوبلی کے پروگراموں میں شامل ہو گی اور لندن میں مال سے بکھنگم پیلس تک پریڈ کرے گی۔‘‘
برطانوی ملکہ الزبتھ کی پراسرار جائیداد
پلیٹینم جوبلی کی دیگر تقریبات
برطانیہ میں پلیٹینم جوبلی کا جشن چار روز تک جاری رہنے کے بعد اتوار کو لانگ ویک اینڈ کے ساتھ اختتام کو پہنچے گا۔ برطانیہ اور دولت مشترکہ سے دس ہزار سے زائد شائقین ان رنگا رنگ پروگراموں کی تیاری میں شامل ہو رہے ہیں۔ یہ تقریبات براہ راست نشریات کی جائیں گی اور توقع ہے کہ انہیں دنیا بھر میں قریب ایک بلین انسان دیکھیں گے۔
ایک فوجی شو سے تقریبات کا آغاز کیا جائے گا جو کارنیوال میوزک کے ساتھ جلوس کی شکل میں بکھنگم پیلس کی طرف بڑھے گا۔ اس دوران اسکاٹش پیگ پائپرز، سائیکل سوار میپول ڈانسرز اور درجنوں جانوروں کی کٹھ پتلیاں، سب مل کر برطانوی بادشاہت کے مختلف ادوار کی عکاسی کرتے اور اپنے اپنے طریقے سے کہانیاں سناتے قافلے کو بکھنگم پیلس کی طرف بڑھاتے رہیں گے۔ یہ قافلہ قریب تین کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گا جو بکھنگم پیلس پہنچے گا وہاں پر موجود ہجوم مل کر گیت گائے گا، جس کے بول کچھ یوں ہوں گے،”خدا ملکہ کو محفوظ رکھے۔‘‘ معروف گلوکار ایڈورڈ کرسٹوف شیران، شیرلی باسے اور کلف ریچرڈ ان مشہور شخصیات میں شامل ہوں گے جو پلیٹینم جوبلی کی ان تقریبات میں شرکت کریں گے۔
ملکہ الزبتھ کی 96 ویں سالگرہ
گھوڑوں کے ساتھ تصویر

جمعرات کے روز ملکہ الزبتھ کی سالگرہ کے موقع پر لندن اور وِنڈسر بھر میں خصوصی طور پر توپوں کی سلامی دی گئی جب کہ فوجی بینڈس نے ‘سالگرہ مبارک ہو‘ کی دھنیں بجائیں۔ ملکہ برطانیہ پچھلے ستر سال سے تاجِ برطانیہ سر پر سجائے ہوئے ہیں۔ اس موقع پر ملکہ برطانیہ کی دو گھوڑوں کے ہمراہ تصویر جاری کی گئی ہیں۔ ملکہ رواں برس تخت نیشنی کی پلاٹینیم جوبلی بھی منا رہی ہیں۔
1234567891011
ک م / ع ا / اے پی ای

اپنا تبصرہ بھیجیں