وطن نیوز انٹر نیشنل

جمعیت علمائے اسلام اور پاکستان تحریک انصاف کے مابین اتحاد و شراکت کا باضابطہ اعلان

جمعیت علمائے اسلام اور پاکستان تحریک انصاف نے اتحاد و شراکت کا باضابطہ اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا محمد خان شیرانی نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سے ملاقات کی جس میں دونوں جماعتوں کے مابین باہمی مشاورت سے سیاسی و انتخابی حکمت عملی مرتب کرنے پر مکمل اتفاق ہوا۔

مولانا محمد خان شیرانی کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ اسلاموفوبیا کے تدارک کے خلاف جدوجہد مشترکات میں سے ہے، سماج و سیاست سے جبر و نفاق کا خاتمہ اہم ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں کے مابین رفاقت کو باہمی روابط و مشاورت سے نتیجہ خیز ایجنڈے کی صورت میں ڈھالیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ اور عمائدین کا خیر مقدم کرتا ہوں، ارفع مقاصد کے حصول کیلئے جدوجہد سیاست کا امتیاز ہے۔

Advertisement

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ تحریک انصاف روایتی سیاست سے بالاتر اعلیٰ سیاسی و سماجی مقاصد کے حصول کیلئے کوشاں ہے، اہلِ علم آگے بڑھیں اور قوم کی درست سمت میں رہنمائی کا فریضہ سرانجام دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں جماعتوں کے مابین طے پانے والے معاملات کی کامیابی کیلئے دعاگو ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں