وطن نیوز انٹر نیشنل

اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سفیر محترم عزت مآب جناب احمد فاروق صاحب نے جامع مسجد برانڈ بی سٹرانڈکا وزٹ

اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سفیر محترم عزت مآب جناب احمد فاروق صاحب نے بروز جمعہ المبارک جامع مسجد برانڈ بی سٹرانڈ(Brondby Strand)کی وزٹ کی ۔انہوں نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد وہاں پر موجود نمازیوں سے خطاب کیا اور حاضرین کو بتایا کہ ڈنمارک میں مقیم ڈاکٹرز کی ایک تنظیم نے پروگرام تشکیل دیا ہے کہ پاکستان میں “انسیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسی،اسلام آباد میں “موروثی امراض کی تشخیص کیلئے ایک سنٹر آف جینیٹک ایکسیلینٹ کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ پاکستان میں موروثی امراض کی تشخیص کی سہولیات ناکافی ہیں۔اس وقت ایک کروڑ 60لاکھ سے زائد افراد (جن میں اکثریت بچوں کی ہے )ایسے امراض میں مبتلا ہیں ۔سفیر محترم نے بتایا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ڈنمارک میں پاکستانی نژاد ڈاکٹر کی قائم کردہ تنظیم Oxy Pakکی مدد کرنا ہمارا بھی فرض بنتا ہے۔اس لئے ہم سب تارکین وطن کا بھی فرض بنتا ہے کہ ہم بھی اس نیک کام میں اپنا اپنا حصہ ڈالیں ۔انہوں نے بتایا کہ اوورسیز پاکستانیز ہمیشہ ہر آفت اور مصیبت کی گھڑی میں اپنے اہل وطن کی بھر پور مدد کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں اس لئے میری ڈنمارک میں مقیم اہل وطن سے درخواست ہے کہ مندرجہ بالا تنظیم کی بڑھ چڑھ مدد کریں اور اس نیک کام میں اپنا اپنا حصہ ڈالیں۔جو احباب ڈاکٹرز کی اس تنظیم کی حوصلہ افزائی کریں۔آپ اپنے عطیے mobile pay 436300Or Account no:1329-9026970951پر ارسال کر سکتے ہیں۔سفیر محترم نےمسجد میں کچھ دیر قیام کیا ،اپنے ہم وطنوں کے ساتھ چائے نوش کی اور حاضرین کے سوالات کے جوابات دیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں