وطن نیوز انٹر نیشنل

مسجد اقصیٰ کے امام کا عمران خان کو خط

مسجد اقصیٰ کے خطیب اور امام عكرمه سعید صبري نے گزشتہ ہفتے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے نام ایک خط لکھا ہے جس کی تصدیق انڈپینڈنٹ اردو نے مسجد اقصیٰ کے امام کے دفتر سے کی ہے۔

مسجد اقصیٰ کے امام نے خط میں پنجاب میں ہونے والے حالیہ ضمنی انتخابات میں کامیابی پر عمران خان کو مبارک باد پیش کی۔

انہوں نے خط میں لکھا کہ ’مسجد اقصی کی مبارک فضاؤں سے آپ کو پنجاب صوبہ کے ضمنی انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد پیش کرتا ہوں اور دعا گو ہوں کہ اللہ تعالی آپ کی حفاظت اور مدد فرمائے اور پاکستان کو سازشوں سے بچائے‘۔

خط میں عكرمه سعید صبري نے یہ بھی لکھا کہ ’ہم بیت المقدس میں ہیں لیکن ہمارے دل آپ کے اور پاکستانی قوم کے ساتھ ہیں۔‘

عمران خان کو 1987 میں بھارت سے ملنے والا گولڈ میڈل کہاں ہے؟
مسجد اقصیٰ کے امام کی جانب سے لکھے گئے اس خط کے آخر میں قرآن کی ایک آیت کا حوالہ بھی دیا گیا ہے کہ ’اے نبی! آپ ان کو بتائیں، آپ عمل کریں، اللہ تعالی اس کے رسول اور مومنین آپ کی کارکردگی کو دیکھتے ہیں۔‘

یہ خط پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سوشل میڈیا پر بھی شئیر کیا گیا ہے۔

خط کے سوشل میڈیا پر آتے ہی بحث چھڑ گئی اور بعض صارفین نے اس خط کو بھی ’جعلی‘ کہنا شروع کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں