وطن نیوز انٹر نیشنل

سری لنکا؛ صدارتی محل سے سونے کی اشیاء چرانے والے3 مظاہرین گرفتار

سری لنکا کی پولیس نے صدارتی محل سے چوری کیے گئے سونے کی اشیاء کو فروخت کرنے والے 3 مظاہرین کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا کی پولیس نے 3 مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار ہونے والوں پر صدارتی محل سے سونے کی قیمتی اشیاء کی چوری اور انھیں فروخت کرنے کا الزام ہے۔

پولیس کے مطابق ان افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے 40 سے زائد قیمتی اشیاء برآمد کی گئی ہیں۔ ملزمان کو کریمنل انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ کے حوالے کردیا گیا۔

Advertisement
واضح رہے کہ 19 جولائی کو ہزاروں مظاہرین نے صدارتی محل اور وزیراعظم کی نجی رہائش گاہ پر دھاوا بول دیا تھا اور آگ لگادی تھی جس کے بعد صدر نے استعفیٰ دیدیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں