وطن نیوز انٹر نیشنل

ملک و قوم کیساتھ کوئی اور چالاکی تو نہیں رہ گئی، ثمینہ پیرزادہ حکومت پر برہم

سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے پنجاب میں حکومت سازی کا عمل کھٹائی میں پڑنے پر حکومت کا نام لیے بغیر کڑی تنقید کی۔

معروف اداکارہ اور میزبان ثمینہ پیرزادہ سوشل میڈیا پر اپنے سیاسی رجحانات پر کھل کر گفتگو کرتی ہیں۔ وہ تحریک انصاف اور عمران خان کو سپورٹ کرنے کا برملا اظہار بھی کرتی ہیں۔

پنجاب کے وزیرِاعلیٰ کے انتخاب پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان جنگ سپریم کورٹ میں لڑی جا رہی ہے۔ حکومت نے فل بینچ کی تشکیل کا مطالبہ کردیا ہے۔

اس صورت حال پر سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے ٹوئٹ کیا کہ ’’اب بس بہت ہوگیا‘‘ ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ بدلتا ہے رنگ آسمان کیسے کیسے‘‘

اپنی ان ٹوئٹس میں ثمینہ پیرزادہ حکومت یا اپوزیشن کسی کو مخاطب نہیں کیا تاہم وہ سوشل میڈیا پر تحریک انصاف اور عمران خان کی حمایت کا برملہ اظہار کرتی آئی ہیں۔

حمزہ شہباز کے وزیر اعلیٰ منتخب ہونے پر ثمینہ پیرزادہ نے لکھا تھا کہ ’’کوئی اور چالاکی تو نہیں رہ گئی جو ابھی ملک و قوم کے ساتھ کرنی ہو؟‘

اس سے قبل ایک ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ یہ جو ہر وقت ہم ذکر سنتے ہیں طاقتور حلقوں کا، ان کی طاقت کس کی مرہونِ منت ہے؟‘ موصومانہ سوال۔

اسی طرح جمہوری عمل میں خواتین کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ ہم نے جمہوری جنگ لڑنے کی ٹھان لی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں