وطن نیوز انٹر نیشنل

ڈنمارک میں پاکستانی تارکین وطن کی پہلی جنریشن اپنی آمد کی 50 سالہ تقریب منا رہی ہے.

ڈنمارک میں آنے والے پہلی نسل کے اورسیز پاکستانی اپنی آمد کے پچاس سال منا رہے ہیں ۔اس شاندار تقریب کا اہتمام ڈینش پاکستانی بزنس کونسل کے پلیٹ فارم پر کیا جا رہا ہے۔اس تقریب کا سہرا ڈینش پاکستانی بزنس کونسل کے CEO طارق سندھواور کونسل کی انتظامیہ کے سر ہے جنہوں نے اس اہم کام کو انجام دینے کا بیڑا اٹھایا ہے۔اس تقریب کے مہمان خصوصی ڈنمارک میں سفیر پاکستان عزت مآب احمد فاروق ہوں گے۔سفیر محترم اور پاکستانی تارکین وطن اس اقدام کو تحسین بھری نگاوٗں سے دیکھ رہے ہیں۔اس تقریب کا آغاز مورخہ 10-8-2022ٗٗ بروز بدھ وار پنجاب ریسٹورانٹ ویلبی میں بوقت 15.00تا17.00انعقاد پذیر ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں