وطن نیوز انٹر نیشنل

این اے 239 کے ضمنی الیکشن کیلئے عمران خان کے کاغذات نامزدگی درست قرار

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) این اے 239 کے ضمنی الیکشن کیلئے عمران خان کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دیے گئے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق این اے 239 کے ضمنی الیکشن کیلئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دیے گئے ہیں ، جمعیت علماء اسلام کے رمضان اعوان کے کاغذات کاغذات نامزدگی بھی درست قرار دیے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ عمران خان کی جانب سے ضمنی الیکشن کے دوران تمام 9 سیٹوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا گیا ہے ، عمران خان کراچی کے تینوں حلقوں سے ضمنی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ۔ضمنی الیکشن 25 ستمبر کو ہوں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں