وطن نیوز انٹر نیشنل

بھارت کا یومِ آزادی، مظلوم کشمیری یومِ سیاہ آج منا رہ ہیںے

بھارت کا یومِ آزادی، مظلوم کشمیری یومِ سیاہ آج منا رہے ہیں
دُنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہلانے والے ملک کا سفاک چہرہ بے نقاب ہوگیا۔ بھارت کے یومِ آزادی کے موقعے پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں یومِ سیاہ آج منایا جارہا ہے۔ کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے جانے لگے۔
تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم مظلوم کشمیری آج یومِ سیاہ منا رہے ہیں کیونکہ آج اس غاصب بھارت کا یومِ آزادی ہے جس نے غیر قانونی طور پر جنت نظیر وادی پر قبضہ کر رکھا ہے۔حریت رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بھارت کا مقبوضہ جموں و کشمیر پر قبضہ اقوامِ متحدہ کی ان قراردادوں کے خلاف ہے جو مظلوم کشمیریوں کو حقِ خود ارادیت دینے کا وعدہ کرتی ہیں۔ کشمیری قوم پاکستان کو ہی اپنا وطن سمجھتی ہے۔غاصب بھارت کے یومِ آزادی کے موقعے پر آج مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کی کال دی گئی ہے جبکہ بھارتی فوج کے مظالم، قتل و غارت اور سرچ آپریشن کے نام پر تشدد کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔مقبوضہ جموں وکشمیر کے مختلف علاقوں میں بھارت کے خلاف مظاہرے کیے جائیں گے جبکہ پاکستان، بھارت اور دنیا بھر میں مقیم مظلوم کشمیری اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خود ارادیت دینے کا مطالبہ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں