وطن نیوز انٹر نیشنل

ڈنمارک میں پاکستان سفارتخانہ کی طرف سے14 اگست 2022ء 75 سالہ یوم آزادی پاکستان کی شاندار تقریب کا انعقاد

اس سال بھی حسب روایت 14 اگست 2022ء کو سفارتخانہ پاکستان کی طرف یوم آزادی پاکستان کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا.تقریب میں تارکین وطن کی بہت بڑی تعداد نے ڈنمارک کے طول و عرض سے بھر پور شرکت کی .خواتین ،حضرات ، بچوں اور نوجوانوں نے قومی لباس میں ملبوس ہاتھوں میں پاکستانی پرچم تھامے سفارتخانہ پاکستان میں وقت سے پہلے ہی پہنچنا شروع کر دیا. ہر طرف قومی پرچموں کی بہار اور لوگوں کی خوشی اور جذبہ دیدنی تھا.اس دفعہ اہل وطن کی تعداد ایک ریکارڈ تھا.سفیر پاکستان عزت مآب جناب احمد فاروق صاحب نے تمام انتظامات کی خود نگرانی کی ، اور سفارت خانہ کا پورا عملہ منظم طور پر پورا انتظام سنبھالے ہوئے تھا. تقریب کا وقت 9:30 بجے مقرر تھا ، ایمبیسی کا پورا لان لوگوں سے بھر چکا تھا .سفیر محترم آفس سے باہر آئے تو لوگوں نے تالیوں اور پاکستان زندہ باد کے نعروں کے ساتھ ان کا استقبال کیا.سفیر محترم اور ان کی اہلیہ محترمہ نے قومی لباس زیب تن کیا ہوا تھا.پروگرام کا آّغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا. اس کے بعد سب لوگوں نے کھڑے ہو کر اپنا قومی ترانہ بہت ادب و احترام کے ساتھ سنا.اس کے بعد سفیر محرم جناب احمد فاروق صاحب نے صدر پاکستان اور وزیراعظم پاکستان کے قوم کے نام پیغامات پڑھ کر سنائے.بعد میں سفیر پاکستان عزت مآب احمد فاروق صاحب نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ خوشی کا اظہار کیا کہ آپ کی اس قومی تہوار میں بھرپور حاضری اور جوش و جذبہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے.انہوں تارکین وطن کی طرف سے اپنے وطن کے ساتھ محبت کے بارے میں کہا کہ آپ کی طرف کنٹریبیوشن کی وجہ سے ہی ملک کی گاڑی چل رہی ہے.اس کے بعد انہوں نے ملکی حالات کے بارے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ ہم بہت جلد ملکی حالات پر قابو پا لیں گے .انہوں نے کہا کہ ہمیں اتحاد و یکجہتی کی اشد ضرورت ہے .سفیر محترم نے کہا کہ امید ہے کہ ملک کے سیاسی حالات بہت جلد بہتر ہو جائیں گے.اس کے بعد تقریب کچھ دیگر پروگرام مثلا‌‌میوزک‌وغیرہ کا پروگرام بھی پیش کیا گیا.آخر میں تمام حاضرین کیلئے خوردو نوش کا بندو بست بھی کیا گیا تھا.اور اس کے بعد یہ شاندار تقریب اکٹٹام پذیر ہوئی.

اپنا تبصرہ بھیجیں