وطن نیوز انٹر نیشنل

سیلاب متاثرین کیلئے جلد دوبارہ اربوں روپے جمع کروں گا،عمران خان کا اگلے اتوار کو پھر سے ٹیلی تھون کرنے کا اعلان

سیلاب متاثرین کیلئے جلد دوبارہ اربوں روپے جمع کروں گا،عمران خان کا اگلے اتوار کو پھر سے ٹیلی تھون کرنے کا اعلان
فیصل آباد( نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اگلے اتوار کو
پھر سے ٹیلی تھون کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے بچاؤ کے لئے ہمیں مستقبل میں ڈیمز بنانے ہوں گے، اگلے اتوار ٹیلی تھون میں اوورسیز پاکستانیوں سے پیسہ اکٹھا کروں گا۔فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ 2018 میں الیکشن مہم چلائی تو اس دوران ملک میں بہت بے روزگاری تھی، پاکستان میں صنعتی زون نقصان میں جارہے تھے، فیصل آباد میں ٹیکسٹائل انڈسٹریاں بند ہورہی تھیں، تحریک انصاف حکومت نے کسانوں کو اپنا حق دلایا، ہمارے دور میں 4 فصلوں کی بڑی پیداوار ہوئی، کسانوں کو شوگر ملز مالکان سے بروقت رقم دلوائی، ساڑھے 3 سال میں ٹیکسٹائل انڈسٹری نے ترقی کی، لوگوں کو روزگار ملا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں بیرونی سازش کے تحت امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی، امپورٹڈ حکومت نے 4 ماہ کے دوران ملک کو شدید نقصان پہنچایا ہے، تحریک انصاف نے 50 سال کے بعد 10 ڈیمز بنائے، ملک کو سیلاب سے بچانے کیلئے ہمیں ڈیم بنانے ہوں گے، موسمیاتی تبدیلی کیلئے شجرکاری ضروری ہے۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فیصل آباد پاکستان کا مانچسٹر ہے، ایک صنعتی شہر ہے، ملک میں ڈرینج سسٹم کو ٹھیک کرنا ہوگا، کرپٹ لوگ چوری کر کے ملک کا پیسہ باہر بھیجتے ہیں، ملک کو سیلاب سے بچانے کیلئے ہمیں ڈیمز بنانے ہوں گے، سیلاب متاثرین کیلئے جلد دوبارہ اربوں روپے جمع کروں گا، اگر آئی ایم ایف قرض دیتا ہے تو شرائط سخت ہوتی ہیں، ہم نے پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ ٹیکس جمع کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں