وطن نیوز انٹر نیشنل

آرائیں کونسل ڈنمارک کی 75 سالہ تقریب یوم آزادی کا انعقاد.

حسب روایت گذشتہ کئی سالوں کی طرح اس سال بھی آرائیں کونسل ڈنمارک کی تنظیم نے مورخہ 3 ستمبر 2022 ء بروز ہفتہ کوپن ہیگن میں ایک خوبصورت ہال میں یوم آزادی پاکستان کی خوشی میں ایک خوبصورت تقریب منعقد کی.اس تقریب میں خواتین و حضرات اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی. تقریب کے مہمان خصوصی عزت مآب سفیر پاکستان جناب احمد فاروق تھے.گو کہ یہ پروگرام صرف آرائیں فیملیز کیلئے ہی تھا ، لیکن انتظامیہ نے امانت علی چوہدری چیف ایڈیٹر وطن نیوز انٹرنیشنل اور چیف ایڈٹر ہفت روزہ وقار ماسٹر ذوالفقار اور ڈاکٹر عرفان احمد صدر ادارہ منھاج القرآن کو خصوصی طور طور پر مدعو کر رکھا تھا. سویڈن مالمو سے نوید چوہدری کے ساتھ بھی کچھ نوجوان تشریف لائے تھے.تقریب کا نظم و نسق دیدنی تھا، آنے والے لوگوں کا پرتپاک استقبال کیا جا رہا تھا.آرائیں کونسل روح رواں ناظم اعلیٰ محمد جاوید آرائیں پر جوش طریقے سے مہمانوں کو خوش آمدید کر رہے تھے.پورا ہال قومی پرچموں اور غباروں سے مزین تھا.سفیر محترم کے تشریف لانے پر ان کا بھر پور استقبال کھڑے ہو کر تالیوں کے ساتھ کیا گیا. .سفیر محترم اور ان کی اہلیہ محترمہ کوخوبصورت پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا.ان کے تشریف رکھنے کے بعد ناظم پروگرام جاوید آرائیں چوہدری نے کاروائی کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کرایا .اور اس کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی باگاہ اقدس میں نزرانہ عقیدت پیش کیا.اس کے بعد پاکستان کا قومی ترانہ پیش کیا گیا.جو تمام لوگوں نے کھڑے ہو کر بڑے احترام کے ساتھ سنا.اس کے بعد صدر ادارہ منہاج القرآن ڈاکٹر عرفان احمد میں پاکستان میں موجودہ سیلاب کی تباہ کاریوں پر روشنی ڈالی اور لوگوں سے اپیل کی کہ حسب سابق اس دفعہ بھی پاکستان میں اپنے اہل وطن کی مصیبتوں بھر پور حصہ ڈالیں اور ان کی ہر طرح سے مدد کریں.عزت مآب سفیر پاکستان نے بھی تمام حاضرین کو کہا کہ یہ وقت اپنے اہل وطن کی مدد کرنے کا ہے،اس دفعہ سیلاب کی تباہ کاریاں بہت زیادہ ہیں سینکڑوں لوگ موت کی آغوش میں جا چکے ہیں ، مال مویشی اور گھروں کی تباہی بھی بہت زیادہ ہوئی ہے .فصلیں اور انفراسٹرکچر کا نقصان بھی بہت زیادہ ہوا ہے ، انہوں نے کہا کہ جہاں تک ممکن ہو سکے اپنے ہموطنوں کی ہر ممکن مدد کی جانی چائیے.چوہدری نواب دین نے ایک لاکھ روپیہ دینے کا اعلان کیا اسی طرح دیگر حاضرین نے بھی مدد کا وعدہ کیا.
اس کے بعد آرائیں کونسل کے سابق صدر نیاز احمد کا دو سالہ پریڈ ختم ہونے پر کونسل کے نئے صدر محمد ایوب صاحب کو یہ فرض سونپا گیا.سابقہ صدر کو شیلڈ سے نوازا گیا.سویڈن سے آئے نوید احمد صاحب نے بتایا کہ میں مالمو میں اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لے رہا ہوں ، اس لئے جہاں تک ممکن ہو سکے ڈنمارک کے سویڈن مالمو میں رہنے پاکستانیوں سے درخواست ہے کہ الیکشن میں میری مدد کی جائے.
اس کے بعد ہال میں موجود بچوں کے ذہنی اور علمی مقابلے ہوئے اور انہیں انعامات سے نوازا گیا.بعد میں نماز عصر ادا کی گئی اور اس کے بعد تمام مہمانوں کی کھانوں اور مشروبا ت سے تواضع کی گئی اور یہ شاندار تقریب اختتام پذید ہوئی.

اپنا تبصرہ بھیجیں