وطن نیوز انٹر نیشنل

ملکہ ایلزبتھ کی میت کو سپرخاک کردیا گیا

ملکہ ایلزبتھ کی میت کو سپرخاک کردیا گیا
پیر 19 ستمبر 2022, 11:42 شام آخری اپ ڈیٹ پیر 19 ستمبر 2022, 11:49 شام
لندن: ملکہ ایلزبتھ کی میت کو سپرخاک کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ پر 70 سالہ تک حکمرانی کرنےوالی ملکہ الزبتھ کوسپرد خاک کردیا گیا۔ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 02:30 پر ملکہ کے تابوت کو کوئن کمپنی کےجوانوں کا گروپ نیوی گن کیرج لے کر گیا، سہ پہر 2:52 پر ملکہ کے تابوت کو ویسٹ منسٹر ہال کے مغربی گیٹ پر لایا گیا، ملکہ الزبتھ دوم کی آخری سومات کی سروس سہ پہر 3 بجے شروع ہوئی۔
شام 4 بجے برطانوی قومی ترانے کے ساتھ ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات کی سروس اختتام پذیر ہوئی، شام سوا 4 بجے ملکہ کی میت کا جلوس ویلنگٹن آرچ پہنچا۔
پرنس ولیم ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات میں شریک ہیں.
ملکہ الزبتھ دوم کی تدفین ان کے شوہر شہزادہ فلپ کے پہلو میں ونڈسر قلعہ کی گئی، سینٹ جارج چیپل میں دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا، دعائیہ تقریب کے اختتام پر دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
وزیر اعظم شہباز شریف سمیت دنیا بھر سے سربراہان مملکت اور 500 سے زائد عالمی رہنماؤں نے ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کی۔ملکہ کو کنگ جارج ششم میموریل چیپل میں سپرد خاک کیا گیا جس کے ساتھ ہی ملکہ راج ختم ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں