وطن نیوز انٹر نیشنل

عمران خان کا دورہ لاہور، وکلاء کنونشن سے خطاب اور اہم ملاقاتیں بھی شیڈول

عمران خان کا دورہ لاہور، وکلاء کنونشن سے خطاب اور اہم ملاقاتیں بھی شیڈول
عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ چکے ہیں جہاں وہ مصروف دن گزاریں گے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان لاہور میں وکلاء کنوینشن سے خطاب کریں گے اور اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ایک روزہ دورۂ لاہور کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جس دوران وہ ایک عظیم الشان وکلاء کنونشن سے خطاب کریں گے جو کہ جی پی او چوک میں منعقد کیا جائے گا ۔اسکے علاوہ تحریک انصاف مرکزی پنجاب کے ذمہ داران بھی چیئرمین تحریک انصاف سے خصوصی ملاقات کریں گے۔
دورہ لاہور کے بعد عمران خان رحیم یار خان روانہ ہوجائیں گے۔

Advertisement

اپنا تبصرہ بھیجیں