وطن نیوز انٹر نیشنل

جاپانی سفیر کی آرمی چیف سے ملاقات، سیلاب متاثرین کے لیے ریسکیو آپریشن کو سراہا

: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپان کے سفیر واڈا نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی، جس میں انسانی ہمدردی کے اقدامات میں باہمی دلچسپی ، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور تعاون کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان عالمی اور علاقائی امور میں جاپان کے کردار کی قدر کرتا ہے، ہم اپنے دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے منتظر ہیں۔

جاپانی سفیر نے پاکستان میں جاری سیلاب کی وجہ سے ہونے والی تباہی پر افسوس کا اظہار کیا اور متاثرہ افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے پاکستان کے عوام کو مکمل تعاون کی پیش کش کی۔

جاپانی سفیر نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بچاؤ اور امدادی کوششوں میں سول انتظامیہ کی مدد کرنے کے لئے پاک فوج کی کوششوں کو بھی سراہا۔ آرمی چیف نے جاپان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ ہمارے عالمی شراکت داروں کی طرف سے مدد متاثرین کی بحالی میں اہم ثابت ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں