وطن نیوز انٹر نیشنل

ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے گورنمنٹ سلو لرنر اسکول علی پورہ روڈ گجرات میں ڈے کیئر سینٹر کا ا فتتاح کردیا ہے،

ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے گورنمنٹ سلو لرنر اسکول علی پورہ روڈ گجرات میں ڈے کیئر سینٹر کا ا فتتاح کردیا ہے، فوکل پرسن / ہیڈ مسٹریس مصباع رانی ،ہیڈ مسٹریس ڈاکٹر بشری یوسف، سابقہ چیئرمین اشرف ریحانیہ، میاں محمد پرویز پگانوالہ اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پر کہا کہ پیشہ وارانہ شعبوں سے وابستہ خواتین کے لئے سہولیات میسر ہونا نہایت ضروری ہے ڈے کیئر سینٹر کے قیام کا مقصد خواتین کے لئے آسانی پیدا کرناہے، ڈے کیئر سینٹر کے قیام سے خواتین اپنے بچوں کی نگرانی خود کر سکیں گی, اس اقدام سے ان کی پیشہ ورانہ کارکردگی بھی مزید بہتر ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے کہا اسکول تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، اسکول میں نئے کلاس رومز کی تعمیر، اور بلڈنگ کی تزئین و آرائش کے لئے اقدامات کئے جائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں