ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے کہا کہ ہفتہ آگاہی انسداد ڈینگی کے دوران ضلع گجرات پنجاب بھر میں چھٹی پوزیشن پر رہا جوکہ تمام محکموں کی محنت اور اعلی کارکردگی کا ثبوت ہے، حکومت پنجاب نے بہترین کارکردگی پر ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن ، ہیلتھ اتھارٹی اور ٹیم کو مبارکباد پیش کی، ڈینگی کے ممکنہ خطرات کو کم کرنے کے لیے سرویلنس کو مزید سخت کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی کے حوالے سے جاری سرگرمیوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کیا۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر نعیم اختر جنجوعہ بھی اس موقع پر موجود تھے ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے کہاپنجاب بھر میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جوکہ باعث تشویش ہے، ضلع بھر میں ڈینگی ٹیمیں گھر گھر ، تمام کمرشل مراکز سمیت قبرستانوں،تالابوں میں ڈینگی سرویلنس میں مصروف ہیں، شہری ڈینگی سرویلنس ٹیموں سے تعاون کریں، اسسٹنٹ کمشنرز، محکمہ صحت کے افسران ڈینگی کے حوالے سے تمام تر سرگرمیوں کی نگرانی کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتال و جنرل پریکٹیشنر ڈینگی کے حوالے متشبہ مریض رپورٹ کریں، ہسپتالوں میں ڈینگی وارڈز میں تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں،ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے شہریوں سے اپیل کی کہ ڈینگی وائرس سے بچاؤ کا واحد حل احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کرنے میں ہے علامات ظاہر ہونے کی صورت میں فوری طور مستند ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
Load/Hide Comments