وطن نیوز انٹر نیشنل

اگر کوئی مجھے اسکارف اتارنے کیلئے مجبور کرے تو میں احتجاج کروں گی، ملالہ

لندن: پاکستانی نوبیل یافتہ اور عالمی شہرت کی حامل ایکٹیوسٹ ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ اگر کوئی مجھے میرا اسکارف اتارنے کیلئے مجبور کرے تو میں اس پر احتجاج کروں گی۔

انسٹاگرام میں اپنی پوسٹ میں ملالہ یوسفزئی نے ایرانی لڑکی مہسا امینی کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک خاتون جو کچھ پہننا چاہتی ہے یہ اس خاتون کا اختیار ہونا چاہئے۔

malala
انہوں نے مزید لکھا کہ میں پہلے بھی یہ کہ چکی ہوں کہ اگر کوئی مجھے سر ڈھانپنے پر مجبور کرے گا تو میں اس پر احتجاج کروں گی اور اگر اگر کوئی مجھے میرا اسکارف اتارنے کیلئے مجبور کرے تو میں اس پر بھی احتجاج کروں گی۔

ملالہ نے ایرانی لڑکی کی موت کی شفاف تحقیقات کرکے انصاف دینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں