وطن نیوز انٹر نیشنل

اسلام آباد: صحافی ایاز امیر کا بیٹا اہلیہ کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار

اسلام آباد —
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں شوہر نے بیوی کے سر پر لوہے کی چیز سے وار کر کے اسے بے دردی سے قتل کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم سینئر صحافی ایاز امیر کا بیٹا ہے۔
شہزاد ٹاؤن پولیس کے مطابق چک شہزاد میں شاہ نواز نامی ملزم نے اپنی اہلیہ کو جمعے کی صبح گھر میں قتل کیا۔ مقامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنی اہلیہ کے سر پر جم میں استعمال ہونے والے ڈمبل مارا جس سے وہ دم توڑ گئیں۔صحافی ایاز امیر نے واقعے پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خدا کرے ایسا صدمہ کسی کو نہ اُٹھانا پڑے۔ایاز امیر سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ کا بیٹا نشے میں تھا؟ اس پر اُن کا کہنا تھا کہ وہ کچھ نہیں کہہ سکتے، یہ قانونی معاملہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں