وطن نیوز انٹر نیشنل

سویڈن میں مقیم تمام پاکستانی اخوت کے فلاحی کاموں میں دل کھول کر مالی امداد دیتے ھیں.

سٹاک ہوم (نمائندہ خصوصی) سویڈن میں مقیم پاکستانی فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اور انہوں نے اخوت سویڈن کو دل کھول کر عطیات دئیے ہیں جن سے اخوت فاﺅنڈیشن پاکستان کے تحت سماجی بہبود اور تعلیم کے شعبہ کے جاری منصوبہ جات میں بہت معاونت ہوئی۔ اخوت فاﺅنڈیشن پاکستان کے چئیرمین ڈاکٹر محمد امجد ثاقب نے اس کار خیر میں شریک ہونے پر سویڈن میں مقیم پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ان تفصیلات کا اظہار اخوت سویڈن کے سالانہ اجلاس کے موقع پر کیا گیا۔ اخوت سویڈن کا سالانہ اجلاس سٹاک ہوم کے علاقہ شیستا میں منعقد ہوا جس میں اراکین اور معاونین شریک ہوئے۔ کووڈ19کی وجہ سے کئی اراکین نے آن لائن شرکت کی۔ اجلاس میں سالانہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے اخوت سویڈن کے صدر ڈاکٹر عارف محمود کسانہ نے کارکردگی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ اخوت سویڈن میں مقیم پاکستانی میں مقبولیت حاصل کرچکی ہے اور ہمارے اراکین و معاونین میں تعدا دمیں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ہماری کمیونیٹی کا ہم پر بھرپور اعتماد ہے اور ان کی مدد سے ہم اخوت فاﺅنڈیشن پاکستان کے مختلف منصوبوں میں بھر پور تعاون کررہے ہیں ۔ ہمار ے معاونین اخوت کو صدقات، زکوٰة، فطرانہ ، عطیات اور ماہانہ ادائیگی کی صورت میں رقوم اخوت سویڈن کے بینک اکونٹ میں بھیجتے ہیں۔ موبائل فون سوئش کے ذریعہ ہرروز ہمیں عطیات وصول ہورہے ہیں۔ مستقبل میں سویڈن میں مقیم دیگر ممالک کے لوگوں کو بھی اخوت میں شامل کریں گے۔ اخوت سویڈن کے جنرل سیکریٹری ابرار اکبر نے اخوت سویڈن کے آئین اور اغراض و مقاصد کی وضاحت کی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔ اجلاس کے شرکاءنے اخوت سویڈن کے آئین اور اغراض و مقاصد کی متفقہ طور پر منظوری دی اور مستقبل کے منصوبہ جات کی بھی تائید کی۔ اخوت سویڈن کے فنانس سیکریٹری قیصر مرزا نے گزشتہ مالی سال کی تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ انہوں نے اخوت سویڈن کو ملنے تمام عطیات اور اخوت فاﺅنڈیش پاکستان کو بھیجے جانے والی رقوم کی تفصیل سے شرکاءاجلاس کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اخوت سویڈن کی جانب سے اخوت فاﺅنڈیشن پاکستان کو لاکھوں روپے کے عطیات بھیجے گئے ہیں اور اس وقت ابھی اخوت سویڈن کے بینک اکاﺅنٹ میں ایک خطیر رقم موجود ہے جو آنے والے دنوں میں اخوت فاﺅنڈیشن پاکستان کو ارسال کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سویڈن میں ہماری کمیونیٹی نے ہم پر جس بھر پور اعتماد کا مظاہرہ کیا ہے ہم اس پر ان کے مشکور ہیں اور اس اعتماد کو برقار رکھیں گے۔ اخوت سویڈن کے فنانس سیکرٹری قیصر مرزا نے کہا اخوت سویڈن کے انتظامی اخراجات نہیں ہیں اور ہم سب رضاکارانہ طور پر کام کرتے ہیں ۔ اخوت سویڈن کے حسابات کو ایک مستند فرم چیک کرتی ہے اور مکمل ریکارڈ رکھا جاتا ہے۔ اخوت سویڈن کے سیکریٹری اطلاعات عمران کھوکھر نے اجلاس کے شرکاءکو بتایا کہ اخوت سویڈن کی رکنیت سازی کی مہم جاری ہے اور ہماری کوشش ہے کہ مزید لوگوں کو شمولیت کی دعوت دی جائے۔ اخوت سویڈن کی ویب سائیٹ کی موجودگی سے لوگوں کو رابطہ کرنے میں آسانی رہے گی۔ اخوت سویڈن کے نائب صدر برکت حسین، جوائینٹ سیکریٹری سجیلا عارف کسانہ، رکن بورڈ سمیع بھٹی اور اراکین نے اجلاس میں پیش کی گئی تفصیلات اور تجاویز کی تائید کی۔ اجلاس کے دوسرے حصہ میں اخوت فاﺅنڈیشن پاکستان کے چئیرمین ڈاکٹر محمد امجد ثاقب نے شرکاءسے آن لائن خطاب کیا۔ انہوں نے اخوت سویڈن کی کارکردگی پر دلی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تمام اراکین اور معاونین کاشکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اخوت فاﺅنڈیشن کے تحت پاکستان بھر میں جاری مختلف منصوبہ جات کی تفصیلات اور موجودہ صورت حال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کورونا وائرس کی وبا ءکے دوران اخوت کی جانب سے خوراک، ادویات، ضروری سامان اور امدادی سرگرمیوں کا تفصیل سے ذکر کیا ۔ انہوں نے کہ کورونا کی وبا کی وجہ سے بہت سی فلاحی تنظیموں کو اپنی سرگرمیاں بند کرنا پڑیں اور کئی اداروں کو قرض کی رقوم واپس ملنے میں شدید مشکلات پیش آرہی ہیں لیکن الحمداللہ اخوت کی نہ صرف سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے بلکہ قرضوں کی واپسی کی شرح 97 فی صد سے زائد ہے۔اخوت کے تحت چلنے والے تعلیمی اداروں اور یونیوسٹی میں تدریسی سرگرمیاں باقاعدگی سے آن لائن جاری رہیں۔ انہوں نے اخوت فاﺅنڈیشن پاکستان کے مستقبل کے منصوبوں سے بھی شرکاءاجلاس کا آگاہ کیا جس کی اہم بات اخوت بینک کا قیام ہے و حقیقی معنوں میں پہلا بلا سود بینک ہوگا ۔ انہوں نے کہا اخوت کا پیغام پاکستان اور دنیا بھر میں پھیلانے کے لئے جلد ہی ایک زبردست تشہیری اورمیڈیا مہم شروع کی جائے گی۔ انہوں نے سویڈن میں مقیم تمام پاکستانیوں کواخوت کے فلاحی کاموں میں دل کھول کر مالی امداد دینے پر شکریہ ادا کیا اور انہیں دعوت دی کہ وہ جب بھی پاکستان آئیں، اخوت کے دفاتر، تعلیمی اداروں اور اخوت یونیورسٹی کا ضرور دورہ کریں اور اخوت کی کے اکم کو خود اپنی نگاہ سے دیکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں