وطن نیوز انٹر نیشنل

پاک امریکا معاہدے پر دستخط، پاکستان کو 132 ملین ڈالر امداد دی جائیگی

سیلاب زدگان کی امداد اور انفرا اسٹرکچر کی بحالی سے متعلق پاکستان اور امریکا کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے جس کے تحت پاکستان کو 132 ملین ڈالر امداد فراہم کی جائے گی۔

اسلام آباد میں قائم امریکی سفارت خانے کی ٹویٹ کے مطابق پاکستان میں تعینات امریکی سفیر نے جی 20 ڈیبٹ سروس سسپینشن انیشیٹو کے تحت دوسرے پاک امریکا معاہدے پر دستخط کردیے۔ اس معاہدے کے تحت پاکستان کو 132 ملین امریکی ڈالر امداد فراہم کی جائے گی۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے اپن ٹویٹ میں کہا ہے ہماری ترجیح پاکستان میں اہم وسائل کو ری ڈائریکٹ کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں