وطن نیوز انٹر نیشنل

تجارت کے فروغ کیلئے ٹڈاپ اورجیٹرو کے درمیان معاہدہ

ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ)اور جاپان ایکسٹرنل ٹریڈ آرگنائزیشن (جیٹرو)نے 9ویں پاکستان جاپان بزنس ڈائیلاگ کے دوران تجارت کے فروغ کیلئے تعاون کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

مفاہمت نامے سے دونوں تجارتی فروغ کی تنظیموں کے درمیان اقتصادی اور تجارتی معلومات کے تبادلے اور دونوں اداروں کے پروموشنل مواد کی اشاعت کو بڑھا کر گہرے روابط استوار کرنے میں مدد ملے گی۔ ایم او یو دونوں ممالک میں تجارتی میلوں اور نمائشوں میں شرکت کی حوصلہ افزائی کرے گا اور دو طرفہ تجارت کے فروغ کیلئے تکنیکی تبادلوں کی اجازت دیگا۔ سیکریٹری ٹڈاپ نے کہا کہ ایم او یو جاپان کے لوگوں کے ساتھ تجارت کے ذریعے ترقی کیلئے ہمارے عزم کی تجدید کرتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں