وطن نیوز انٹر نیشنل

ضلع گجرات میں موٹربائیک ریسکیو سروس کا آغاز کر دیا گیا

وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی ہدایات کے مطابق ضلع گجرات میں موٹربائیک ریسکیو سروس کا آغاز کر دیا۔

کمشنر گجرات ڈویژن احمد کمال مان اور ممبر صوبائی اسمبلی چودھری شجاعت نوازاجنالہ نے ریسکیو بائیک سروس کا افتتاح کیا،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمر اکبر گھمن بھی اس موقع پر موجو د تھے ۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر احمد کمال مان نے کہا ہے کہ ریسکیو 1122جدید ترین ٹیکنالوجی اور ریسکیو سکلز کے مطابق اپنے نوجوانوں کو خدمات فراہم کرنے کے لئے تیار کرتا ہے ،اب موٹر بائیکس کی فراہمی سے مزید رسپانس ٹائم بہتر کیا جا سکے گا، موٹر بائیک سروس کے آغاز سے ریسکیو ٹیمیں تنگ گلیو ں اور ایسی جگہ جہاں ایمبولینس نہیں پہنچ سکتی وہاں تک ایمر جنسی سروسز کی رسائی ممکن ہو گی۔ ریسکیورز عوام کی توقعات پر پورا اترتے ہیں اور عوا م کا مکمل اعتماد اس ادارہ کو حاصل ہے ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمر اکبر گھمن بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ موٹربائیک ریسکیو سروس سے اوسطا ًرسپانس ٹائم جو کہ 7منٹ ہے کو کم کر کے 4منٹ پر لانا ممکن ہو گا ۔ ضلع گجرات کیلئے 50 موٹربائیکس مہیا کی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں