وطن نیوز انٹر نیشنل

سمبڑیال میں ریسکیو سٹیشن کا قیام ، 2 نئی ایمبو لینسز فراہم

ڈپٹی کمشنر عبداﷲ خرم نیازی نے کہا ہے کہ ریسکیو 1122 نے قیام سے ابتک ہر قسم کے ہنگامی حالات میں دکھی انسانیت کی مدد کی، وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی قیادت میں حکومت پنجاب اسکی خدمات کا دائرہ کار تحصیل سطح پر پھیلانے کے پروگرام پر کامیابی سے عمل کر رہی ہے ، گنجان آبادیوں میں شہریوں کو ریسکیوسروسز کیلئے موٹر بائیک ریسکیو کا اجرا اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سمبڑیال میں کمیونٹی ریسکیو سٹیشن کے افتتاح کے موقع پر کیا، بریگیڈئیر (ر)اسلم گھمن، سابق ایم پی اے عظیم نوری گھمن، اسسٹنٹ کمشنر ماہین فاطمہ، ریجنل ایمرجنسی آفیسر سید کمال عابد بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سمبڑیال میں ایئرپورٹ کے قیام، ڈرائی پورٹ اور دیگر کاروباری سرگرمیوں کیوجہ سے تحصیل ہیڈ کوارٹرز میں حادثات میں اضافہ ہوا ہے ، ایمرجنسی سروسز کیلئے ضرورت کے پیش نظر نیا ریسکیو سٹیشن قائم کیا گیا ہے جہاں حکومت پنجاب نے دو نئی ایمبولینسز بھی فراہم کی ہیں۔ اسلم گھمن نے ریسکیو سٹیشن کے قیام اور سہولیات کی فراہمی پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ موجودہ حکومت ہر شعبہ میں مثالی اقدامات سے شہریوں کو ریلیف فراہم کر رہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں