وطن نیوز انٹر نیشنل

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)راولپنڈی کی عدالت نے دھوکا دہی اور فراڈ کے مقدمے میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں، راولپنڈی پولیس وزیر داخلہ کو گرفتار کرنے کیلئے اسلام آبا دکیلئے روانہ ہو چکی ہے۔
نجی ٹی وی “جیو نیوز “کے مطابق دھوکا دہی اور فراڈ کیس میں سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ غلام اکبر نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں، جس کے بعد پنجاب پولیس رانا ثناء اللہ کو گرفتار کرنے کیلئے اسلام آباد کیلئے روانہ ہو گئی ہے، اینٹی کرپشن پنجاب اسٹیبلشمنٹ نے وزیر داخلہ کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کی تصدیق کر دی ہے، ترجمان اینٹی کرپشن پنجاب اسٹیبلشمنٹ کا کہنا ہےکہ رانا ثناءاللہ کے وارنٹ گرفتاری کرپشن انکوائری میں مسلسل حاضر نہ ہونے پر جاری کیے گئے ہیں، رانا ثناء اللہ کے بلا ضماننت وارنٹ مقدمہ نمبر 19/20میں جاری ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں