وطن نیوز انٹر نیشنل

ڈپٹی کمشنر کامحافل ،جلوسوں کی مانیٹرنگ کیلئے بنائے مرکزی کنٹرول روم کادورہ

ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر نے ڈپٹی کمشنر دفتر میں قائم مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کیا۔

عیدمیلادالنبی کے سلسلہ میں جلوسوں اور محافل کی مانیٹرنگ کے لیے 5 حساس روٹس پر 78 جدید آئی پی کیمرے لگا دیئے گئے ، کنٹرول روم سے لائیو مانیٹرنگ کی جائے گی۔ دورہ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ضلع کے حساس جلوسوں کی مانیٹرنگ کے لیے لگائے گئے سکیورٹی کیمروں کا معائنہ اور مرکزی کنٹرول روم میں ڈیوٹی پر مامور عملہ سے ذمہ داریوں کے حوالے سے استفسار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں