وطن نیوز انٹر نیشنل

توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی پر شوبز ستاروں کا ردعمل

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ’توشہ خانہ کیس‘ میں نا اہل قرار دیے جانے پر سوشل میڈیا پر زبردست بحث شروع ہوگئی ہے۔

سابق وزیراعظم کی نااہلی پر شوبز شخصیات نے بھی اپنا ردعمل دیتے ہوئے فیصلے پر تعجب کا اظہار کیا ہے۔

سینیئر اداکارہ و میزبان ثمینہ پیرزادہ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے صرف اتنا لکھا کہ ’کیا مذاق ہے‘۔

گلوکار ہارون شاہد نے بھی فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما حنا پرویز بٹ کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھاکہ ’دی لیجنڈ آف میو نا بٹ پارٹ تھری جلد ریلیز ہوگا‘۔

اداکار شان شاہد نے بھی فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے عمران خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں قوم کی آواز قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں