وطن نیوز انٹر نیشنل

ارشد شریف کا قتل، شوبز شخصیات کا شدید غم و غصے کا اظہار

پاکستان معروف صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کے کینیا میں قتل پر شوبز شخصیات کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا ہے۔

ماڈل و اداکار ازیکا ڈینیئل نے بھی ارشد شریف کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کے قتل پر اظہار افسوس کیا اور لکھا کہ وہ صحافی سے متعلق خبر سن کر سکتے میں آگئیں، اٹھتے ہی سب سے بری خبر سنی۔

انہوں نے ارشد شریف کے قتل کو قومی نقصان قرار دیتے ہوئے لکھا کہ جس صحافی کو ان کی خدمات پر صدارتی ایوارڈ ملا، اسے قتل کی دھمکیاں بھی دی جاتی رہیں۔

اداکارہ مریم نفیس نے بھی ارشد شریف کے قتل پر جذباتی پیغام لکھا کہ پاکستان انہیں کبھی بھلا نہیں پائے گا، انہوں نے اپنی زندگی میں بہترین سے بہترین کام کرنے کی کوشش کی۔

گلوکار و موسیقار شہزاد رائے بھی ارشد شریف کے قتل پر اظہار افسوس کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں اب تک خبر پر یقین نہیں ہو رہا۔

مذکورہ شخصیات کے علاوہ بھی دیگر شوبز، میوزک و فیشن سے وابستہ شخصیات نے ارشد شریف کے قتل پر اظہار افسوس کرتے ہوئے انہیں غیر جانبدار اور بہادر صحافی قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں