وطن نیوز انٹر نیشنل

سعودی وزٹ ویزے کی مدت ختم ہونے سے 7 دن پہلے توسیع ممکن

وزٹ ویزے پر سعودی عرب جانے والوں کے لیے اچھی خبر آگئی، سعودی حکام نے وزٹ ویزے کی مدت ختم ہونے سے 7 دن پہلے توسیع دینے کا اعلان جاری کردیا ہے۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ کے مطابق متعلقہ افراد کو میڈیکل انشورنس کے نظام سے منسلک ہونا ضروری ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق ویزے کی مدت میں یہ توسیع 180 دن سے زیادہ مدت کیلیے نہیں ہوگی۔

قبل ازیں سعودی عرب نے امریکا، برطانیہ اور یورپی ملکوں کے شہریوں کو آن ارائیول ویزا دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

حکومت کی نئی پالیسی کے بعد سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے تحریری طور پر ایئر لائنز کو آگاہ کر دیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں