وطن نیوز انٹر نیشنل

آزاد کشمیر، گلگت بلتستان واپس لیں گے ، بھارتی وزیر دفاع کی ہرزہ سرائی

بھارتی وزیرفاع راج ناتھ سنگھ نے یہ مضحکہ دعویٰ کیا ہے کہ۔۔۔

آزاد کشمیر، گلگت اوربلتستان بھارت کا حصہ ہیں اور ان کا ملک یہ علاقے پاکستان سے واپس لے کر رہے گا، بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق 1947 کے دوران کشمیر میں ہونے والی پاکستان اور بھارت کے مابین پہلی فوجی جھڑپ کی یاد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی آرمی چیف جنرل منوج پانڈے کی موجودگی میں انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کے تحت ( مقبوضہ) کشمیرکو جو خصوصی درجہ حاصل تھا اسے ختم کرکے مودی حکومت نے کشمیریوں کے ساتھ بڑی خیر خواہی کی ہے ، کیونکہ بقول ان کے اس کے بعد ( مقبوضہ) کشمیر میں امن کی صورتحال بہتر ہوگئی اور یہاں کے شہریوں کیلئے ترقی کی راہیں کھل گئی ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں