وطن نیوز انٹر نیشنل

اکثر ترقی پذیر ممالک کو گلوبل وارمنگ کاخطرہ:جان کیری

امریکی نمائندہ خصوصی برائے ماحولیات جان کیری نے کہا امریکا سمیت دیگر ترقی یافتہ ممالک کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے مسائل سے نمٹنے کیلئے زیادہ سے زیادہ مالی بوجھ برداشت کرنا چاہیے ۔

سعودی خبررساں ادارے نے جان کیری کے حوالے سے بتایا ترقی پذیر ممالک کا گلوبل وارمنگ میں سب سے کم حصہ ہے لیکن ان میں سے اکثریت ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے خطرے کی زد میں ہیں۔انہوں نے کہا ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات جو دنیا بھر میں دکھائی دے رہے ہیں اس کی وجہ وہ 20 ممالک ہیں جو سب سے زیادہ ترقی یافتہ ہیں۔جان کیری کا کہنا تھاماحولیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے 17 ممالک براعظم افریقا میں موجود ہیں جبکہ افریقی ممالک دنیا بھر میں ہونے والے کاربن اخراج میں سے صرف تین فیصد کے ذمہ دار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں