وطن نیوز انٹر نیشنل

سُپراسٹار شاہ رُخ خان کی 57 ویں سالگرہ، منت کے باہر مداحوں کا ہجوم لگ گیا

بالی ووڈ کے سُپر اسٹار شاہ رُخ خان آج اپنی 57ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

سن 1992 میں فلم دیوانہ سے بالی ووڈ انڈسٹری میں ڈیبیو دینے والے شاہ رُخ خان کو بالی ووڈ نگری میں 3 دہائیاں ہو چکی ہیں جبکہ ان 30 سالوں میں انہوں نے نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا میں خوب نام کمایا ہے۔

اپنے کیریئر میں کئی ہٹ، سپر ہٹ اور بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے کنگ خان آج اپنی 57ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

شاہ رخ خان کی سالگرہ کے موقع پر ان کے مداح کنگ خان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے ان کی رہائش گاہ ’’منت‘‘ کے باہر رات گئے ہی جمع ہوگئے اور انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔

شاہ رخ خان نے منت کی بالکونی میں آکر مداحوں کے کا شکریہ ادا کیا اور ان کے آنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ کنگ خان جلد ہی 3 بڑی فلموں ’پٹھان، ٹائیگر تھری اور جوان‘ کے زریعے ایک مرتبہ پھر بڑی اسکرین پر اداکاری کے جلوے بکھیریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں