وطن نیوز انٹر نیشنل

فصلوں کی باقیات جلانے پرکارروائی کیلئے سپیشل سکواڈ تشکیل

ڈپٹی کمشنر توقیر الیاس چیمہ نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں فصلوں کی باقیات کو جلانے والوں کیخلاف کارروائی کیلئے سپیشل سکواڈ تشکیل دے دیا گیا ہے جو ہر گائوں میں جا کر باقیات جلانے والوں کے خلاف کارروائی کریگا۔۔۔

فصلوں کی باقیات جلانے والوں کیلئے جرمانہ 50 ہزار سے بڑھا کر2لاکھ روپے کر دیا گیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ اینٹی سموگ سکواڈ کے سلسلہ میں ابتدائی طور پر 5ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جنہیں خصوصی گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں ،اینٹی سموگ سکواڈ میں پولیس اہلکار ، سول ڈیفنس اہلکار،محکمہ ریونیو، ماحولیات اور زراعت کے افسر شامل ہونگے جو تحصیل حافظ آباد اور پنڈ ی بھٹیاں میں فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف موقع پر جاکر کارروائی کرینگے ۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ فصلوں کی باقیات جلانے والوں کو پہلے 50 ہزار روپے جرمانہ کیا جاسکتا تھا اب اس جرمانہ کو حکومت پنجاب اور لاہور ہائیکورٹ کی ہدایت کے مطابق بڑھا کر 2لاکھ روپے کر دیا گیا ہے ،جو زمیندار ،کاشتکار فصلوں کی باقیات کو آگ لگائے گا اسے موقع پر جرمانہ اور گرفتاری عمل میں لائی جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں