وطن نیوز انٹر نیشنل

عمران خان پر قاتلانہ حملہ، پاکستان تحریک انصاف نے ملک گیر احتجاج کا آغاز کردیا

سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ملک گیر احتجاج کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے جنرل سیکٹری کی جانب سے آج دوپہر بعد نماز جمعہ ملک بھر میں عمران خان پر قاتلانہ حملت کی پیش نظر احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد ملک بھر میں مختلف مقامات پر کارکنان عمران خان سے اظہار یکجہتی کے لئے سڑکوں پر نکل آئے ہیں جبکہ کپتان کے حق میں بھی نعرے بازی جاری ہے۔

گوجرانوالہ:

عمران خان کے آزدی مارچ پر حملہ کے بعد تحریک انصاف کی احتجاج کی کال پر کارکن سٹرکوں پر نکل آئے ہیں۔

کارکنوں کا چندہ قلعہ بائپاس اور گوندانوالہ چوک میں احتجاجی مظاہرہ جاری ہےٹائر جلا کر جی ٹی روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بلاک کر دیا ہے اور حکومت کے خلاف نعرے باذی جاری ہے۔

Advertisement

فیض آباد:

فیض آباد پل پر احتجاجی مظاہرہ کے پیش نظر پولیس و ایف سی کو الرٹ کردیا گیا ہے تاہم پی ٹی آئی کے ورکرز فیض آباد مری روڈ پر جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں جبکہ مری روڈ پر احتجاجی مظاہرہ شروع کردیا گیا ہے۔

تاہم ایف سی نے مظاہرین کو گرفتار کر کے قیدی وین میں ڈال دیا گیا ہے۔

کراچی:

پی ٹی آئی کے کارکنان کی بڑی تعداد شاہراہ فیصل پہنچ گئی ہے جبکہاحتجاج میں خواتین کی بھی بڑی تعداد شریک ہے۔

پولیس کی جانب سے کارکنان کو منتشر کرنے کی کوشش جاری ہے۔

Advertisement

حافظ آباد:

ملک بھر کی طرح فوارہ چوک حافظ آباد میں عمران پر قاتلانہ حملہ کرنے احتجاج جاری ہے۔

مظاہرین نے سڑکیں بلاک کر دیں ہیں،پنڈی پنڈی بھٹیاں، جلالپوربھٹیاں اور حافظ آباد میں عوام کا رش موجود ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اصل ملزمان کو کٹہرے میں لایا جائے۔

بلوچستان میں بھی شیٹر ڈاؤن ہڑتال

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف کوئٹہ میں کارکنوں نے کوئلہ پھاٹک کے قریب ٹائر جلا کر سڑک بند کردی۔ مظاہرین نے موجودہ حکومت اور پی ڈی ایم اتحاد کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

Advertisement

بعد ازیں پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر قاسم خان سوری اور جنرل سیکرٹری منیر بلوچ و دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دنپاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے، چیف جسٹس پاکستان واقعہ کا نوٹس لیں واقعہ کے خلاف 4 نومبر کو بلوچستان بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی جب کہ سہ پہر 3 بجے کوئلہ پھاٹک سے منان چوک تک احتجاجی ریلی نکالیں گے۔

خیبرپختونخوا بار کونسل کا ہڑتال کا اعلان
علاوہ ازین خیبرپختونخوا بار کونسل نے ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج صوبے بھر کی عدالتوں میں وکلاء پیش نہیں ہونگے۔

بار کونسل نے مارچ پر فائرنگ کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کھلے عام دہشتگردی سے سیاسی رہنما بھی محفوظ نہیں، فائرنگ کا واقعہ سیکیورٹی انتظامات پر سوالیہ نشان ہے۔

نجی اسکولوں میں تعطیل کا اعلان:

شہر کراچی میں حالت کو دیکھتے ہوئے چیئرمین پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن طارق شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے ایسوسی ایشن کی جانب سے کل کی تعطیل کا اعلان نہیں کیا ہے، شہر کے حالات قدرے بہتر ہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ جن اسکولز کو لگتا ہے کہ ان کے علاقوں میں حالات خراب ہو سکتے ہیں تو وہ فیصلہ کرنے میں آزاد ہیں۔

عمران خان پر قاتلانہ حملہ

خیال رہے کہ وزیر آباد میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان قاتلانہ حملے میں گولی لگنے سے زخمی ہوگئے تھے۔

فائرنگ کے اس واقعے کو عمران خان پر قاتلانہ حملہ قرار دیا گیا ہے جس میں سینیٹر فیصل جاوید بھی شدید زخمی ہوئے ہیں جب کہ حامد ناصر چٹھہ کے صاحبزادے احمد چٹھہ اور چوہدری محمد یوسف بھی زخمی ہیں۔

فائرنگ کے باعث عمران خان کی ٹانگ پر گولی لگی ہے جس کے باعث وہ معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے عمران خان کو کنٹینر کے اندر فورا نیچے محفوظ جگہ پر منتقل کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں