وطن نیوز انٹر نیشنل

تحقیقاتی ٹیم نے ارشد شریف کے معاملے میں اپنا کام کینیا میں مکمل کرلیا، دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ صحافی ارشد شریف کے معاملے پر پاکستان کینیا حکومت سے رابطے میں ہے اور دو رکنی ٹیم نے اپنا کام مکمل کر لیا جبکہ ٹیم اپنی رہورٹ وزرات داخلہ کو دے گی۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے چین کا دورہ کیا، یہ نیشنل پیپلز کانفرنس کے انعقاد کے بعد ان کا پہلا دورہ تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے صدر شی کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی، دونوں ملکوں نے باہمی تزویراتی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا جبکہ دونوں ملکوں نے ایم ایل ون منصوبے اور کراچی سرکلر ریلوے کےمنصوبے کو جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا۔

Advertisement

اپنا تبصرہ بھیجیں