وطن نیوز انٹر نیشنل

عمران خان کا وزیرِ آباد واقعے کی ایف آئی آر عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک —
تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیرِ آباد میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر فائرنگ کے واقعے میں پولیس کی مدعیت میں درج ہونے والی ایف آئی آر کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔منگل کو لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد گرفتار ہونے والے ملزم نوید کا بیان جھوٹ پر مبنی ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کو اُنہوں نے ایف آئی آر کے لیے نامزد کیا ہے، اگر وہ بے قصور ہوں تو تفتیش سے نکل جائیں۔
خیال رہے کہ عمران خان نے مطالبہ کیا تھا کہ ایف آئی آر میں وزیرِ اعظم شہباز شریف، رانا ثناء اللہ اور آئی ایس آئی کے میجر جنرل فیصل نصیر کا نام شامل کیا جائے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ اُنہیں معلوم تھا کہ یہ اُنہیں قتل کرائیں گے اس لیے پہلے ہی ایک ویڈیو ریکارڈ کرا دی۔ جب ہم مضبوط ہونے لگے تو انہوں نے ایک اور منصوبہ بنا لیا اور واقعے کو مذہبی رنگ دینے کی کوشش کی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر ملک کا نظام چلانا ہے تو پھر وزیرِ اعظم کو اختیارات دینا ہوں گے۔ سابق وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ کبھی اتحادی حکومت نہیں بننی چاہیے ورنہ بلیک میل ہوتے رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں