وطن نیوز انٹر نیشنل

پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کے خدشات بہت زیادہ ہیں: صدر آزاد کشمیر

لاہور میں ایک ریسرچ سینٹر کے زیر اہتمام کشمیریوں پر جبر کے موضوع پر ویڈیو لنک سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ سیمینار میں صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان، حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک اور پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان سمیت دیگر نے شرکت کی تھی۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کا کہنا تھا کہ دنیا میں کہیں ایٹمی جنگ ہونی ہے تو وہ جنوبی ایشیا کے خطے میں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کے خدشات بہت زیادہ ہیں، ہندوتوا کی بھرپور مخالفت کرنا ہوگی، کشمیر نیوکلئیر فلیش پوائنٹ بن چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں