وطن نیوز انٹر نیشنل

جرمنی میں خاتون سے ہاتھ نہ ملانےپر مسلمان ڈاکٹر شہریت سے محروم

برلن (مانیٹرنگ ڈیسک) جرمنی میں ایک مسلمان ڈاکٹر کو خاتون سے ہاتھ ملانے سے انکارکرنے کی پاداش میں شہریت سے محروم کردیا گیا۔لبنانی نژاد مسلمان شخص نے میڈیکل کی تعلیم بھی جرمنی سے مکمل کی تھی۔اور شہریت حاصل کر لینےکی آخری مراحل میں اعلیٰ نمبرو ں سے امتحان پاس کرنے کے باوجود اسےشہریت دینے کی تقریب میں سرٹیفکیٹ لیتے ہوئے خاتون سے ہاتھ ملانے سے انکار کرنے پرجرمن شہری ہونےکے حق سے محروم کردیا گیا
۔جرمن حکام کے شہریت دینے سے انکار کے فیصلے کو مسلمان ڈاکٹر نے مقامی عدالت میں بھی چیلنج کیا تھا اور اب 5 سال بعد جرمن عدالت نے بھی اس کی درخواست مسترد کردی ہے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ درخواست گزار کا یہ عمل اور بنیاد پرست نظریہ جرمن معاشرے سے ہم آہنگ نہیں ہے اور ایک خاتون سے ہاتھ ملانے سے انکار صنفی امتیاز ہے جو کہ جرمن آئین کے خلاف ہے۔رپورٹ کے مطابق جرمن عدالت میں مسلم ڈاکٹر نے مؤقف اپنایا کہ اس نے ایسا اس لیے کیا ہے .

اپنا تبصرہ بھیجیں