وطن نیوز انٹر نیشنل

ترکی یونان کشیدگی ،جرمنی بھی میدان میں کودپڑا،دونوں ممالک کے لیےبڑاپیغام

ایتھنز (ویب ڈیسک )جرمن وزیر ِ خارجہ ہیکو ماس نے مشرقی بحیرہ روم کے معاملے میں ترکی اور یونان کو براہ راست ڈائیلاگ کی راہ اپنانے کی تجویز پیش کی ہے۔ہیکو ماس نے آج ایتھنز اور انقرہ کے دوروں پر روانگی سے قبل اپنے بیان میں یاد دہانی کرائی کہ ترکی اور یونان نیٹو کے اتحادی ممالک ہیں۔مشرقی بحیرہ روم میں قدرتی گیس کے ذخائر سے متعلق تنازعات کو عالمی قوانین کی بنیاد پر اور ایک دوسرے کےساتھ مخلصانہ مذاکرات کے ذریعے حل کیے جا سکنے کی توضیح کرنے والے ماس نے بتایا کہ تناؤ میں مزید اضافہ محض طرفین کو نقصان پہنچائے گا۔ماس نے یونا ن اور ترکی کے مابین ڈائیلاگ کے دریچے کو بند کرنے کے بجائے مزید کھولنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس چیز کے لیے اسوقت نئی اشتعال انگیزی کے بجائے تناؤ میں گراوٹ لانے والے اقدامات اور براہ راست مذاکرات شروع کرنے کیے جانے چاہییں۔ ہم اس معاملے میں ہر ممکنہ تعاون فراہم کرنے کے متمنی ہیں۔جرمن وزیر آج ایتھنز میں مذاکرات کے بعد انقرہ میں وزیر خارجہ میولود چاوش اولو سے ملاقات کریں گے .

اپنا تبصرہ بھیجیں