وطن نیوز انٹر نیشنل

سویڈن میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے قیام کا اعلان مسئلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان زمینی تنازعہ نہیں۔

سویڈن میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے قیام کا اعلان
مسئلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان زمینی تنازعہ نہیں۔ چوہدری تنویر
سویڈن میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لئے بھرپور کوشش کریں گے۔ راجہ عبدالرحمٰن
بہت جلد لبریشن فرنٹ سویڈن میں ایک موثر تنظیم کی حیثیت سے ابھرے گی۔ جاوید قریشی، حسنین گیلانی اور دیگر کا اظہار خیال

سٹاک ہوم (نمائندہ خصوصی) جموں کشمیر کا مسئلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان زمینی تنازعہ نہیں بلکہ یہ ایک کروڑ بیس لاکھ کشمیری عوام کے حق خود آرادیت کا معاملہ اور ریاست کے باشندوں کو کوہی یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں۔ جموں کشمیر کے عوام حق خود آرادیت سے کم کسی بھی حل کو قبول نہیں کریں گے۔ مقبول بٹ شہید اور ان کے ساتھیوں نے اپنے خون سے آزادی کی جو شمع روشن کی ہے اسے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ تھامے ہوئےہے۔ جے کے ایل ایف کے قائد جناب یاسین ملک دہلی کی تہاڑ جیل میں بھارتی جبر و تشدد کے باوجود ثابت قدمی سے قافلہ حریت کی قیادت کررہے ہیں۔ گلگت بلتستان ریاست جموں کشمیر کا حصہ ہے اور اسے کوئی الگ نہیں کرسکتا۔ ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر لبریشن فرنٹ یورپ کے صدر چوہدری تنویر نے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ سویڈن کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ لبریشن فرنٹ کی تاریخ قربانیوں سے بھری ہوئی جس کا اعتراف مخالفین بھی کرتے ہیں۔ انہوں نے کشمیری عوام سے لبریشن فرنٹ میں شمولیت کی اپیل کی۔ ان کی اس اپیل پر لبیک کہتے ہوئے متعدد لوگوں نے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ میں شمولیت کا اعلان کیا اور سویڈن میں لبریشن فرنٹ کے قیام کا فیصلہ کیا کیا گیا۔ کارکنوں سے باہمی مشورہ کے بعد جموں کشمیر لبریشن فرنٹ سویڈن کے قیام کا باقاعدہ اعلان کیا گیا۔ راجہ عبدالرحمن کو لبریشن فرنٹ سویڈن کا کنوئینر منتخب کیا گیا۔ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ سویڈن کے دیگر عہدیداروں میں جنرل سیکریٹری جاوید کشمیری، سیکریٹری اطلاعات سید حسنین گیلانی، فنانس سیکرٹری راجہ کامران اور اراکین مجلس عاملہ میں عبدالحمید اور ریاض احمد شامل ہیں۔ نومنتخب عہدیداروں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سویڈن میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کو فعال بنایا جائے گا اور یہ جموں کشمیر کے عوام کی واحد نمائندہ تنظیم ہے جس میں صرف کشمیری شامل ہیں۔ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ یورپ کے سیکریٹری اطلاعات حافظ مظہر نعیمی نے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ سویڈن کے عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی کامیابی اور استقامت کی دعا کی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے لبریشن فرنٹ کے کنوئینر راجہ عبدالرحمن نے کہا کہ وہ سویڈن میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لئے بھرپور کوشش کریں گے۔ انہوں کہا کہ مسئلہ کشمیر کو صرف کشمیری عوام ہی دنیا کے سامنے موثر طور پر پیش کرسکتے ہیں۔ لبریشن فرنٹ سویڈن کے جنرل سیکریٹری جاوید کشمیری نے کیا کہ لبریشن فرنٹ سویڈن اس ملک میں مقیم کشمیریوں کی نمائندہ آواز ہوگی اور جو تحریک آزادی کشمیر میں اپنا کردار ادا کرے گی۔ لبریشن فرنٹ سویڈن کے سیکریٹری اطلاعات سید حسنین گیلانی نے مسئلہ کشمیر کو موثر انداز میں پیش کرنے کے لئے ایک لائحہ عمل بنانے پر اتفاق کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ بہت جلد لبریشن فرنٹ سویڈن میں ایک موثر تنظیم کی حیثیت سے ابھرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں