وطن نیوز انٹر نیشنل

بھارت پاکستانی سیاسی جماعتوں کو تقسیم کرنا چاہتا:مشال ملک

راولپنڈیکشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ اورچیئرپرسن پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن مشال ملک نے کہا کشمیر کاز پر تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں، بھارت پاکستانی سیاسی جماعتوں کو تقسیم کرنا چاہتا ہے ، کرپشن کے خلاف، ووٹ کو عزت دو پر جلسے کرنے والے مسئلہ کشمیر پر فوکس کریں، بھارت سے شملہ معاہدہ کے بعد مذاکرات کے بہت دور دیکھ لئے ، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں سے حل کرانا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے اسلام آباد سے راولپنڈی پریس کلب تک نکالی گئی کشمیر ریلی کے بعد شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مشال ملک نے مزید کہا بھارت میں ہندو توا اور آر ایس ایس کا راج ہے ، کشمیری لیڈرز کشتیاں جلا چکے ہیں، اب آزادی کے سوا کچھ نہیں ہے ۔ گرفتار کشمیری قائدین رہا کئے جائیں۔ یاسین ملک تہاڑ جیل کے ڈیتھ سیل میں ہیں، علی گیلانی کی حالت سخت خراب ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میںمیلاد پاک پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے ، کشمیری کوئی سودے بازی قبول نہیں کریں گے ۔ ریلی میں آزادی کشمیر کیلئے اور بھارتی مظالم کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں