وطن نیوز انٹر نیشنل

خودانحصاری کیلئے ٹیکنالوجی پر سرمایہ کاری ضروری:ایئر چیف

اسلام آباد چیف آف ایئر سٹاف، ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کا نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کا دورہ، نسٹ کے ریکٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) نوید زمان کے ساتھ ملاقات میں پاک فضائیہ اور نسٹ کے درمیان تدریسی پروگراموں اور تحقیق و ترقی کے شعبوں میں اشتراک عمل پر تبادلہ خیال کیا۔ بعد ازاں ایئر چیف نے طلبہ اور اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی پر سرمایہ کاری اور اس کی صلاحیت حاصل کرنا محتاجی سے نجات اور خودانحصاری کے حصول کیلئے ضروری ہے ۔ پی اے ایف بھی اپنے وسائل بروئے کار لا رہی ہے جس کی مثال پاکستان میں جے ایف سترہ لڑاکا طیاروں کی تیاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نسٹ کی عالمی ساکھ، عمدہ ریسرچ اور ٹیکنالوجیز پر زور، ٹیکنالوجی اور جدت کے ذریعے قومی مسائل کے ازالہ پر اس کے پختہ عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ایئر چیف نے یونیورسٹی میں پودا لگایا اور پہلی بار کارڈئیک سٹنٹ تیار کرنے والے نسٹ کے ادارے اینوویٹو ہیلتھ ٹیکنالوجیز کا دورہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں