وطن نیوز انٹر نیشنل

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کل ہوگا

اسلام آباد: وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کل ہوگا۔ ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال سمیت بارہ نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس کل ہوگا۔ ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال سمیت 12 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا۔ چینی اور گندم کی دستیابی پر 3 وزارتیں کابینہ کو بریفنگ دیں گی اس کے علاوہ چینی کی قیمتوں اور امپورٹ شیڈول، ٹیکنالوجی آلات اور نظام کی تنصیب کی پالیسی پر وزارت آئی ٹی اور فوجداری قوانین میں ترمیم پر وزارت قانون بریفنگ دےگی۔ سات وزارتوں کے ماتحت اداروں کے ایم ڈیز اور سی ای اوز کے عہدوں پر تقرری پر پیش رفت پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ وزارت ریلویز کی بحالی اور تشکیل نو کا پلان منظوری کےلئے پیش ہوگا۔
کنونشن آن انٹرنیشنل سول ایوی ایشن کے آرٹیکل 50 اور 56 میں ترامیم کی توثیق، کابینہ کی کمیٹی برائے توانائی کے 15 اکتوبر کے فیصلوں کی توثیق، ای سی سی کے 19 اکتوبر کے فیصلوں میں توثیق ایجنڈے میں شامل ہیں۔ ٹی سی پی کے ذریعے دوسری ایجنسیوں کو گندم کی امپورٹ کرنے کی ایک بار کی اجازت دینے پر غور ہوگا۔ عسکری ایئر لائن کے لائسنس کو منسوخ کرنے کی سمری ایوی ایشن ڈویژن پیش کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں